• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 147971

    عنوان: اچھی زندگی کے لیے کچھ ذکر اور دعا بتائیں

    سوال: میں ایک طالب علم ہوں۔ براہ کرم، اچھی نوکری، اچھی تنخواہ، اچھے دوست اور اچھی زندگی کے لیے کچھ ذکر اور دعا بتائیں۔

    جواب نمبر: 147971

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 174-218/Sd=4/1438

    اچھی نوکری کے لیے آپ زندگی میں تقوی اختیار کیجیے ، قرآن کریم میں ہے کہ جو شخص تقوی اختیار کرتا ہے، یعنی: گناہوں سے بچتا ہے اور احکام الہی کو پورا کرتا ہے، تو اللہ تعالی اُس کے لیے ایسی جگہ سے روزی کا انتظام فرماتے ہیں، جہاں سے اُس کا گمان بھی نہیں ہوتا ، ومن یتق اللّٰہ یجعل لہ مخرجاً، ویرزقہ من حیث لا یحتسب (الآیة ) اوراچھی اور پرسکون زندگی گذارنے کے لیے بھی قرآن نے یہی راستہ بتایا ہے کہ انسان اللہ تعالی پر مکمل اعتماد اور بھروسہ کرے اور نیک اعمال کرے، ارشاد باری ہے: من عمل صالحاً من ذکر أو انثی وہو موٴن، فلنحیینہ حیاةً طیبة ( الآیة) اس کے ساتھ ساتھ آپ مسنون دعاوٴں کا خوب اہتمام کریں ،مسنون دعاوٴں کے لیے ” الحزب الأعظم“ کتاب مستند ہے ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند