• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 147733

    عنوان: میں یہ جاننا چاہتا ہوں کہ قصیدہ طوبہ شریف کیا ہے ؟

    سوال: (۱) میں یہ جاننا چاہتا ہوں کہ قصیدہ طوبہ شریف کیا ہے ؟ اور اسکے فضائل کیا ہیں؟ اور اس کے مصنف صاحب کون ہیں؟ (۲) اور میرا دوسرا سوال یہ ہے کہ میں دلائل الخیرات پڑھنا چاہتا ہوں کیا اس کے لئے مجھے اجازت لینی ہوگی؟براہ کرم، جواب دیں۔ اللہ آپ کو جزائے خیر دے آمین۔

    جواب نمبر: 147733

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 442-444/Sn=5/1438

    ”طوبہ“ کے نام سے کوئی قصیدہ بسیار تلاش کے باوجود نہیں ملا، آپ نے اس کے بارے میں کہاں پڑھا؟ کیا پڑھا؟ اس کا صحیح نام کیا ہے؟ یہ امور لکھے جائیں تو مزید غور کیا جاسکتا ہے۔

    (۲) اگر آپ کا کسی ”شیخ“ سے اصلاحی تعلق ہے تو آپ ”دلائل الخیرات“ بہ طور وظیفہ انھیں کی اجازت سے پڑھیں، یہی بہتر ہے، اکر کسی سے اصلاحی تعلق نہیں ہے تو پھر بغیر اجازت کے بھی پڑھ سکتے ہیں۔ (مستفاد از امداد الفتاوی ۶/۲۱۴، ط: کراچی، سوال: ۵۰۳بہ عنوان: حقیقت اجازتِ وظائف)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند