• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 147099

    عنوان: پسند کی شادی کے لیے کوئی وظیفہ بتائیں

    سوال: پسند کی شادی کے لیے کوئی وظیفہ بتائیں،بڑی مہربانی ہوگی۔

    جواب نمبر: 147099

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 368-342/M=3/1438

     

    معلوم نہیں آپ کی پسند کا معیار کیا ہے؟ حدیث میں تو فرمایا گیا ہے: فاظفر بذات الدین یعنی دین دار لڑکی سے شادی کرنی چاہئے اگر آپ کے علم میں کوئی مناسب اور دین دار گھرانے کا رشتہ ہے تو اپنے والدین یا بھائی بہن سے اس کا تذکرہ کردیں اور بہتر اور خیر کے رشتے کے لیے دعا بھی کیا کریں اور ہوسکے تو عشاء کے بعد سونے سے پہلے یَالَطِیفُ یَا جَامِعُ کا وظیفہ سو مرتبہ اول و آخر گیارہ مرتبہ دورد شریف کے ساتھ پڑھا کریں نیز ہر نماز کے بعد ربنا آتنا فی الدنیا حسنة وفی الآخرة حسنة وقنا عذاب النار بھی پڑھا کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند