India

سوال # 146482

میں نے ایک مہینہ پہلے کاروبار کیا تھا جو بند ہوگیا ، پچھلے کچھ دنوں سے دوبارہ شروع کرنا چاہتا ہوں، مگر کسی نہ کسی شکل میں کوئی نہ کوئی رکاوٹ آجاتی ہے، ابھی تک کاروبار دوبارہ شروع نہیں کر پایا ہوں، مولانا کو دکھایا بہت جگہ، مگر حل نہیں نکلتا، اب میں خود ہی صبح شام منزل کا اہتمام کرتا ہوں اور کاروبار کی ترقی کے لیے وظیفہ بھی پڑھ رہا ہوں صبح یا مغني ۱۱۰۰/ مرتبہ، کوئی فرق نظر نہیں آرہا ہے۔

Published on: Nov 29, 2016

جواب # 146482

بسم الله الرحمن الرحيم


Fatwa ID: 225-155/H=2/1438



آپ جو کچھ پڑھ رہے ہیں وہ بہت مناسب ہے اس کو پڑھتے رہیں مزید ہر نماز کے بعد تین مرتبہ سورہٴ قریش درمیان میں، اور اول و آخر درود شریف تین تین دفعہ نیز سونے سے پہلے بھی یہی عمل کرکے دعاء کرلیا کریں۔ اصل یہ ہے کہ گناہوں سے اجتناب، طاعات میں کوشش اداءِ حقوق میں پوری سعی کثرتِ ذکر جالبِ رزق ہیں یعنی رزق اور کاروبار میں برکات کا موجب ہیں اللہ پاک کاروبار میں برکت عطاء فرمائے مکارہ اور شرور سے محفوظ رکھے سعادت دارین سے نوازے۔ آمین



واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات