India

سوال # 146342

دعا حز ب البحر جو مناجات مقبول میں ہے ،اس کا تین دن کا اعتکاف میں نے پچھلے سال کیا تھا۔
1) کیا مجھ کو اس سال بھی اعتکاف کرناہوگا کیا؟
2) کیا وہی اعتکاف کافی ہے ؟

Published on: Nov 28, 2016

جواب # 146342

بسم الله الرحمن الرحيم


Fatwa ID: 150-118/N=2/1438



دعا اور عملیات کی زکوةزندگی میں صرف ایک بار کافی ہوتی ہے، ہر سال ضروری نہیں؛ البتہ اگر زکوة کا عمل مختصر ہو تو دعا یا عمل کی قوت مزید بڑھانے کے لیے ہر سال زکوة کا عمل کرلینا بہتر ہے؛ لہٰذااگر آپ ہر سال دعائے حزب البحر کی زکوة کا عمل کرلیا کریں ، یعنی: تین روزے معہ اعتکاف رکھ کر تینوں دن روزانہ دعائے حزب البحر تین مرتبہ پڑھیں ، ایک: مغرب کے بعد، دوسرے: عشا کے بعد اور تیسرے : نماز چاشت کے بعد تو بہتر ہے۔



واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات