• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 146140

    عنوان: چیچك كا علاج؟

    سوال: براہ کرم، طب نبوی کے مطابق چکن پوکس(چیچک ) کا علاج بتائیں۔

    جواب نمبر: 146140

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 110-179/Sd=3/1438

     

    خاص چیچک کا علاج طبِ نبوی میں تلاش بسیار کے بعد بھی نہیں مل سکا؛ البتہ حضرت تھانوی (رح) نے اس کا علاج یہ لکھا ہے کہ ایک کالے دھاگے پر سورہ رحمان پڑھی جائے اور جب جب آیت ”فبأيّ آلاء ربکما تکذبان“ پر پہنچے، تو ایک گرہ لگا دی جائے اور اُس پر دم کر دیا جائے، پھر بیمار کے گلے میں یہ دھاگا ڈال دیا جائے۔ (مأة دروس، بیسواں سبق، ط: فرید بک ڈپو ) ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند