• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 146042

    عنوان: استخارہ کے بعد خواب نظر آنا ضروری نہیں

    سوال: میرے لیے میرے والدین کو ایک رشتہ پسند آیا ہے اور میری امی نے استخارہ کیا تو انہوں نے خواب میں تو کچھ نہیں دیکھا لیکن آدھی رات میں میری امی نے اُس لڑکے کا نام دو تین مرتبہ لیا، لیکن امی بالکل گہری نیند میں تھیں، ان کو خبر نہیں ہوئی کہ وہ کیا بول رہی ہیں، اُن کے بازو میں میرا بھائی لیٹا ہوا تھا اور وہ نیند میں نہیں تھا، اُس نے اُس لڑکے کا نام امی کی زبان سے سنا ہے۔

    جواب نمبر: 146042

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 122-087/Sd=2/1438

    استخارہ کے بعد خواب کا نظر آنا ضروری نہیں ہے؛ بلکہ استخارہ کے بعد طبیعت کا میلان اور رجحان اصل ہے، آپ کی والدہ استخارہ کر رہی ہیں، آپ بھی استخارہ کر لیں، جس طرف طبیعت کا میلان ہو، اسی کے مطابق عمل کریں، انشاء اللہ خیر ہوگی، باقی رشتہ کا مسئلہ ایسا ہے، جس میں خاندان کے اپنے مخلص، خیرخواہ اورتجرباکار افراد سے بھی مشورہ کر لینا مناسب ہوتا ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند