• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 145697

    عنوان: شادی سے قبل بیوی سے زنا كیا تھا‏، بخشش كی كیا صورت ہوسكتی ہے؟

    سوال: مُحترم میں نے کافی سال پہلے ایک لڑکی سے بہت دفعہ زِنا کیا تھا جو بعد میں میری بیوی بن گئی ہے۔ مُجھے اپنے اُس فعل پر انتہائی شرمندگی اور ندامت ہے۔ کیا میری بخشش کی کوئی صورت ہو سکتی ہے ؟

    جواب نمبر: 145697

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 085-074/D=2/1438

     

    واقعی آخرت میں بخشش کا معاملہ ہر شخص کے لیے اہم ہے اللہ تعالیٰ سے توبہ استغفار کرتے رہنا اور گناہوں سے اجتناب کرنا اس کے لیے ضروری ہے۔

    پس آپ بھی اللہ تعالیٰ کے سامنے روئیں گڑ گڑائیں استغفار کریں دو رکعت صلوٰة توبہ پڑھ کر معافی مانگیں اور اللہ تعالیٰ سے یہ امید رکھیں کہ ان شاء اللہ تعالیٰ اس نے معاف کردیا ہوگا۔ ندامت وشرمندگی توبہ کا ایک حصہ ہے اور آئندہ بدنظری اور اس قسم کے گناہوں سے بچنا توبہ پر قائم رہنے کی علامت ہے اللہ تعالیٰ بخشش کا معاملہ آسان کرے اور احکام شریعت پر استقامت اور ترک معاصی پر مداومت نصیب فرمائے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند