• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 145654

    عنوان: امتحان میں اچھے نمبرات كے لیے دعا بتادیں؟

    سوال: میں نے فائنل امتحان دیاہے۔ براہ کرم، کوئی دعا/وظیفہ بتائیں کہ تاکہ میرے اچھے نمبرات آئیں ۔ جزاک اللہ خیر

    جواب نمبر: 145654

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 112-104/M=2/1438

     

    اگر آپ نے امتحان اچھا دیا ہے اور مطلوبہ سوالات کے جوابات درست لکھے ہیں تو توقع ہے کہ نمبرات بھی اچھے آئیں گے پنج وقتہ نمازوں کے بعد یہ دعا بطور خاص مانگا کریں: ربنا آتنا فی الدنیا حسنة وفی الآخرة حسنة وقنا عذاب النار۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند