• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 145403

    عنوان: حمل کے لیے دعا اورعا وظیفہ؟

    سوال: حضرت میرے نکاح کو دو سال ہوگئے ہیں، مگر اب تک اولاد نہیں ہوئی اور میری اہلیہ اور مجھے نیک صالح اولاد چاہیے مگر اب تک حمل نہیں ٹھہرا ۔آپ دعا بھی کیجے اور ایسا وظیفہ یا دعا بتائیں کہ اسی مہینے خود خبر مل جائے ۔ جزاکم اللہ احسن الجزاء

    جواب نمبر: 145403

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 011-012/H=1/1438
    ایسا کوئی وظیفہ یا دعاء تو احقر کے علم میں نہیں ہے کہ جس کو پڑھ کر اسی ماہ میں خود ہی خبر حمل وغیرہ کی مل جائے البتہ آپ دونوں میاں بیوی ہر نماز کے بعد پارہ نمبر۱۶ میں سورہٴ مریم کا پہلا رکوع اہتمام سے پڑھا کریں اور دعاء کی تمام شرائط کو ملحوظ رکھ کر دعاء جاری رکھیں اللہ پاک اولاد صالحہ سے دولت سے آپ کو سرفراز فرمائے مکارہ اور شرور سے محفوظ رکھے۔ آمین


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند