• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 145326

    عنوان: محبت دل سے نکالنے کا عمل؟

    سوال: میری ایک سہیلی اپنی کزن (رشتے میں بھائی)سے محبت کرتی ہے، مگر اس کے کزن کو یہ بات معلوم نہیں ہے، نہ وہ اس سے محبت کرتاہے اورنہ ہی اس کو پتاہے کہ میری سہیلی اس سے محبت کرتی ہے، اس کے والدین بھی اس شادی کے خلاف ہوں گے، وہ مجھ سے کوئی وظیفہ /عمل پوچھ رہی ہے تاکہ اس دل سے اس کے کزن کی محبت ختم ہوجائے، نیز اس کی خوشی اور ذہنی سکون کے لیے کوئی وظیفہ بتائیں۔

    جواب نمبر: 145326

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 010-010/D=1/1438
    اپنی سہیلی سے کہہ دیں کہ اپنے مذکورہ کزن کی طرف سے خیال اور دھیان ہٹالیں اس لیے کہ اجنبی (نامحرم مرد) کا خیال دل میں لانا یا اس سے محبت پیدا کرنا ناجائز اور گناہ ہے نیز عاقبت کے لحاظ سے نقصان دہ بھی ہے۔
    اور اپنی سہیلی کو یہ دعا یاد کرادیں جسے وہ ہر نماز کے بعد پڑھا کریں۔
    (الف) اللہم إنی أسئلک حبک وحب من یحبک وحب عمل یقرب الیٰ حبک۔
    (ب) اللہم اعنی علی ذکرک وشکرک وحسن عبادتک۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند