• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 14466

    عنوان:

    میرے شوہر ایک لڑکی سے ملاقات کرنے اور بات کرنے میں بہت زیادہ دلچسپی لے رہے ہیں اور اس سے شادی کرنا چاہتے ہیں۔اس کا نام یاسمین اشفاق ہے۔ میں بہت مشکل گھڑی سے گزررہی ہوں اورٹینشن کی وجہ سے میں نے اپنے بچہ کو سات مہینہ میں ضائع کردیا۔ میرے شوہر کا برتاؤ میرے ساتھ اس لڑکی کی وجہ سے جس سے وہ ملتے ہیں اور اس کے بہت زیادہ رابطہ میں ہیں اچھا نہیں ہے۔برائے کرم مجھ کو کوئی وظیفہ دے دیں تاکہ میرے شوہر صرف مجھ سے ہی محبت کریں اور میرے ساتھ اچھا برتاؤ کریں۔نیز ایسا وظیفہ دے دیں تاکہ میرے شوہر اس لڑکی سے مزید ملاقات نہ کریں اور اس سے جلد ہی تعلقات ختم کردیں۔اوراللہ ہمیں خوش گوارگھریلو زندگی سے نوازے او رہمیں طلاق نہ ہو۔ او راس لڑکی کی جلد ہی کسی دوسرے مرد کے ساتھ شاد ی ہوجائے۔ اللہ تعالی مجھ کو قوت عطا فرماوے۔ اور مجھ کو جلد اس ای میل پر وظیفہ دے دیں۔میں بہت زیادہ افسردہ او ررنجیدہ ہوں۔

    سوال:

    جواب نمبر: 14466

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1276=1047/د

    بعد نماز عشاء کے گیارہ دانے سیاہ مرچ کے لے کر آگے پیچھے گیارہ بار درود شریف اور درمیان میں گیارہ تسبیح یَا لَطِیْفُ یَا وَدُوْدُ کی پڑھیں اور خاوند کے مہربان ہونے کا خیال رکھیں، جب سب پڑھ چکیں تو ان سیاہ مرچوں پر دم کر کے تیز آنچ میں ڈالدیں اور اللہ تعالی سے دعا کریں انشاء اللہ تعالی خاوند مہربان ہو جائے گا، کم از کم چالیس روز کریں۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند