• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 14104

    عنوان:

    میں محمد سجادالدین حنفی مسلک سے ہوں او راللہ کے کرم سے دعوت تبلیغ کے کام سے بھی جڑا ہوں۔ فی الحال میں ایک کالج میں ڈھائی سال سے لیب ڈیمونسٹریٹر کی نوکری کررہا ہوں، میری تعلیم 2004میں مکمل ہوگئی اس کے بعد سے میں نے خلیجی ممالک جانے کی بے جوڑ کوشش کی لیکن کامیابی نہیں مل پائی۔ ہر بار یوں ہوا کہ اللہ کے کرم سے ہر کمپنی کا انٹرویو پاس ہوجاتا ہوں میڈیکل بھی پاس ہوجاتا ہوں، لیکن ویزا میں دقت آجاتی ہے، یہ سلسلہ پانچ سال سے ہوتا آرہا ہے۔ ابھی اللہ کے کرم سے ایک کمپنی کا انٹرویو فروری 2009میں پاس ہوا ہوں، آفر لیٹر ملنے کے بعد بھی انتظار کررہا ہوں، مجھے جاننا ہے کہ اس کے پیچھے کیا مسئلہ ہے یا کیا گناہ میں مبتلا ہوں کیا گناہ کی وجہ سے میرے مقدر کی کمائی نہیں مل پارہی ہے؟ کچھ دعا بتائیں میری اس نوکری کے لیے آپ سے دعا کی گزارش ہے۔ اگر میں نے کچھ غلط لکھ دیا ہے تو اس کے لیے مجھے معاف کر دیجئے۔

    سوال:

    جواب نمبر: 14104

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1439=1134/ھ

    مسجد کی نماز باجماعت کا اہتمام کیا کریں، ہرنماز کے بعد رَبَّنَا آتِنَا فِی الدُّنْیَا حَسَنَةً وَ فِی الْآخِرَةِ حَسَنَةً وَقِنَا عَذَابَ النَّارِ (سورة البقرہ، پ:۲) اس آیت مبارکہ کو سات مرتبہ اول وآخر درود شریف سات سات مرتبہ پڑھا کریں، توبہ استغفار اور درود شریف کا بھی کثرت سے ورد رکھیں اور دو رکعت نفل صلاة الحاجت سونے سے قبل پڑھ کر سویا کریں، اللہ پاک سعادت دارین سے نوازے مکارہ سے محفوظ رکھے، حلال روزی عافیت والی اور اس کے ذرائع کو سہولت سے مہیا فرمائے۔ آمین

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند