• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 13056

    عنوان:

    میرا نام حافظ ذو النورین ہے۔ میں بارہ بنکی کا رہنے والا ہوں۔ میں اس وقت سعودی عرب میں کام کررہا ہوں۔ میں چھ مہینے پہلے یہاں پر آیا ہوں۔ میرے گھر میں بہت سی پریشانیاں ہیں۔ ہمارے اوپر بہت سا قرض ہے۔ میں بہت مشکل کے بعد یہاں پر آیا ہوں۔ لیکن انڈیا میں ایک لڑکی کی وجہ سے بہت پریشان تھا۔ یہاں پر بھی اس کی یاد بہت آتی ہے۔ ذہن میں ہر وقت برے خیالات آتے رہتے ہیں۔ میرے اندر مشت زنی کی بھی عادت ہے جس کی وجہ سے میری صحت بہت خراب ہے۔ میرا کام میں من بھی نہیں لگتا ہے۔ میں بہت بڑا گناہ گار ہوں۔ میں بار بار توبہ کرتا ہوں لیکن پھر گناہوں میں پڑ جاتا ہوں۔ میں نماز کا پابند ہوں، میں قرآن بھی پڑھتا ہوں۔ مہربانی کرکے اللہ کے واسطے کوئی وظیفہ یا عمل بتائیں،جس سے میں ان مشکلوں سے آزاد ہوجاؤں۔ (۱)میری ساری بری عادتیں چھوٹ جائیں۔ (۲)میرے کام میں من لگنے لگے۔ (۳)مجھے سچی توبہ نصیب ہو۔ (۴)میرے دل میں برے گندے خیال نہ آئیں۔ (۵)میرے گھر کی پریشانیاں ختم ہوجائیں۔ (۶)میرا دل یہاں پر لگنے لگے۔ (۷)میری ساری فکر دور ہوجائے۔ (۸)کسی کی بھی یاد نہ آئے۔ (۹)اللہ تعالی مجھے اس ملک میں کامیاب کرے۔ (۱۰)میری بیماری دور ہوکر میری صحت بن جائے۔ مہربانی کرکے مجھے جواب ضرور دیجئے گا۔ میں بہت پریشان ہوں۔ آپ کی دعاؤں کا طالب

    سوال:

    جواب نمبر: 13056

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 913=860/ب

    اس آیت کی تلاوت کثرت کے ساتھ آپ کرتے رہیں: وَقُلْ رَّبِّ اَعُوْذُبِکَ مِنْ ہَمَزَاتِ الشِّیَاطِیْنِ وَاَعُوْذُبِکَ رَبِّ اَنْ یَّحْضُرُوْنِ الآیة (اعمال قرآنی)

    نیز حکیم اختر صاحب خلیفہ حضرت شاہ ابرار الحق صاحب رحمہ اللہ کی کتاب: عشق مجازی، منگاکر اس کا مطالعہ کیجیے! نیز قاری صدیق احمد صاحب باندوی رحمہ اللہ کی کتاب: نگاہ کی حفاظت، اس میں بدعادتی سے بچنے کے واسطے بہت ساری تدابیر ذکر کی گئی ہیں، اس کتاب میں مریدین کے مختلف جنسی اور جسمانی پریشانیوں کا ذکر ہے اور حضرت علیہ الرحمة نے اس کا علاج بتایا ہے، اس کا مطالعہ بھی مفید ثابت ہوگا۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند