• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 12932

    عنوان:

    میرے گھر میں کھٹمل بہت زیادہ ہیں ساری دوائی کرکے میں تھک چکا ہوں اور کافی سال سے پریشان ہوں لیکن جتنا دوائی کرتے ہیں اور زیادہ تعداد بڑھتی ہے ایک بات یہ ہے کہ یہ کھٹمل دن میں چھپ جاتے ہیں اور رات میں سونے کے وقت بہت کاٹتے ہیں اور اس کی وجہ سے گھر میں کوئی اچھی نیند سے نہیں سو پاتا او رامی کے علاوہ کوئی فجر نہیں پڑھ پاتا کیوں کہ فجر کے وقت یہ تھوڑے کم ہوجاتے ہیں تو ہم نیند میں پڑ جاتے ہیں۔ برائے کرم جواب دیں بہت پریشان ہوں۔

    سوال:

    جواب نمبر: 12932

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 857=668/ل

    آپ سات مرتبہ اس آیت کو پانی پر پڑھیں اور سات مرتبہ یوں کہیں: او کھٹملو اگر تم اللہ پر یقین رکھتے ہو تو ہم کو مت ستاوٴ اور خوابگاہ کے ارد گرد اس کو چھڑک دیں،ان شاء اللہ رات بھر ان سے سلامت رہے گی، آیت یہ ہے: وَمَا لَنَا اَنْ لاَّ نَتَوَکَّلَ عَلَی اللّٰہِ وَقَدْ ہَدَانَا سُبُلَنَا وَلَنَصْبِرَنَّ عَلٰی مَا آذَیْتُمُوْنَا وَعَلَی اللّٰہِ فَلْیَتَوَکَّلِ الْمُتَوَکِّلُوْنَ۔ (اعمال قرآنی: ۳/۴۲۵)

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند