• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 12449

    عنوان:

    میری والدہ 17/اپریل سے گھر سے ناراض ہوکر چلی گئی ہیں، آپ مجھے مفتی صاحب سے پتہ کروا دیں ہم لوگوں نے بڑی کوشش کر لی ہے سب جگہ ڈھونڈ لیا ہے پر کہیں بھی نہیں ہیں۔ برائے کرم آپ ہی پتہ کروا دیں نام طاہرہ اسرار ہے عمر 45سال ہے، والد کا نام سید راحت حسین زیدی ہے۔

    سوال:

    جواب نمبر: 12449

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1080=824/ھ

    گھر کے بالغ افراد ہرنماز کے بعد اول وآخر گیارہ گیارہ مرتبہ درود شریف اور درمیان میں چھ سو بائیس (622) دفعہ یَا مُعِیْدُ پڑھنے کا اہتمام کریں، اگر کوئی نہ پڑھ سکے تو اس پر جبر نہ کریں، بخوشی جو پڑھ سکیں وہ پڑھیں اگر سمجھ دار بچے یا دیگر متعلقین میں سے بھی کچھ پڑھ لیں تو بہتر ہوگا۔ اللہ پاک عافیت سے واپس لائے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند