• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 12242

    عنوان:

    میرے پاس کافی کریڈٹ کارڈ ہیں۔ابھی کچھ وقت پہلے جب میں اپنے گھر پاکستان گیا تو میری ماں نے کہا کہ جتنی جلدی ہو سکے اپنا کریڈٹ کارڈ کو بند کروا دو۔ تو میں نے اپنی والدہ سے کہا کہ میں جلد ہی ان سب کو بند کروادوں گا۔واپس آنے کے بعد میں نے اس پر عمل بھی کرنا شروع کیا لیکن اس دن سے میں عجیب پریشانی میں گھر گیا ہوں۔ دل سے چاہتاہوں کہ سب کریڈٹ کارڈ بند ہو جائیں لیکن میری مالی حالت دن بند خراب ہوتی جارہی ہے۔ برائے کرم کوئی ایسا عمل بتائیں کہ یہ سب بند بھی ہوجائیں او رمیری مالی حالت بھی بہتر ہوجائے۔دعا کا طلب گار۔

    سوال:

    جواب نمبر: 12242

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 612=564/ب

    ہم آپ کے لیے خصوص دعا کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ آپ کی اقتصادی حالت بہتر سے بہتر بنادے آپ کثرت سے حَسْبُنَا اللّٰہُ وَنِعْمَ الْوَکِیْلُ پڑھتے رہا کریں۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند