Pakistan

سوال # 12188

 ذکر کے لیے کون کون سے
درود شریف مستند ہیں، جن کا تذکرہ احادیث میں موجود ہو، نیز سب سے چھوٹا درود شریف
کون سا ہے، حدیث کے حوالے کے ساتھ برائے مہربانی جواب عنایت فرمادیں۔

Published on: May 11, 2009

جواب # 12188

بسم الله الرحمن الرحيم



فتوی: 709=709/م



 



حضرت تھانوی علیہ الرحمة کی زاد السعید اور
حضرت مولانا زکریا رحمہ اللہ کی فضائل درود شریف اور حضرت مولانا ادریس صاحب رحمہ
اللہ کی حصن حصین وغیرہا کتب کا مطالعہ کیجیے ان میں معتبر ومستند درود شریف موجود
ہیں، چھوٹا درود شریف یہ ہے:
صَلَّی
اللّٰہُ عَلی النَّبِی الأمِّيِّ -
یا - اللّٰہُمَّ صَلِّ عَلی محَمَّدٍ وَعَلیٰ آلِ مُحَمَّدٍ وَّ أَنْزِلْہُ
الْمَقْعَدَ المُقَرَّبَ عِنْدَکَ




واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات