• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 12171

    عنوان:

    مفتی صاحب میرے جسم کی نسیں سوکھ رہی ہیں جس سے میرے داہنے ہاتھ پر سے گوشت بالکل ختم ہوگیا ہے صرف ہڈیاں دکھتی ہیں۔ برائے کرم کوئی وظیفہ بتائیں جس کو پڑھنے سے میں صحت یاب ہوجاؤں۔

    سوال:

    مفتی صاحب میرے جسم کی نسیں سوکھ رہی ہیں جس سے میرے داہنے ہاتھ پر سے گوشت بالکل ختم ہوگیا ہے صرف ہڈیاں دکھتی ہیں۔ برائے کرم کوئی وظیفہ بتائیں جس کو پڑھنے سے میں صحت یاب ہوجاؤں۔

    جواب نمبر: 12171

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 651=651/م

     

    اللہ تعالیٰ آپ کو صحت یاب کرے (آمین) آپ کسی اچھے ڈاکٹر یا حکیم سے علاج کرائیں اور ساتھ میں یہ عمل بھی کریں کہ آیات شفاء پڑھ کر اور پانی پر دم کرکے پی لیا کریں، آیات شفا یہ ہیں: وَیَشْفِ صُدُوْرَ قَوْمٍ مُؤْمِنِیْنَ، وَاِذَا مَرِضْتُ فَہُوَ یَشْفِیْنِ، وَشِفَآءٌ لِمَا فِیْ الصُّدُوْرِ وَہُدًی وَرَحْمَةٌ لِلْمُؤْمِنِیْنَ، وَنُنَزِّلُ مِنَ الْقُرْآَنِ مَا ہُوَ شِفَآءٌ وَرَحْمَةٌ لِلْمُؤْمِنِیْنَ وَلَا یَزِیْدُ الظَّالِمِیْنَ اِلَّا خَسَارًا، قُلْ ہُوَ لِلَّذِیْنَ اٰمَنُوْا ہُدًی وَشِفَآءٌ ، یَخْرُجُ مِنْ بُطُوْنِہَا شَرَابٌ مُخْتَلِفٌ اَلْوَانُہُ فِیْہِ شِفَآءٌ لِلنَّاسِ۔ ان شاء اللہ بہت فائدہ ہوگا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند