• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 12054

    عنوان:

    ۔ میری پریشانی یہ ہے کہ میری دو سگائی ہوئی تھی لیکن دونوں ٹوٹ گئی۔ میرے والدین کہتے ہیں کہ مجھ پر جادو ہوا ہے۔ آج کل اس کا توڑ بھی کررہے ہیں۔ اس بات کے علاوہ میں کسی سے شادی کرنا چاہتی ہوں جس کا نام احمد سمیر محمد کامل ہے، جس کی تاریخ پیدائش 19/اکتوبر 1973ہے۔ اس کی ماں کا نام سامعہ ہے۔ اب میں اس سے شادی کرنا چاہتی ہوں۔برائے کرم میری مددکریں۔ میں نے جب بھی استخارہ کیا اس کا جواب نہیں آیا۔ میں اپنی سہیلیوں سے استخارہ کرواتی ہوں، میری تین سہیلیوں نے کیا اور جواب مثبت آیا۔ خواب اس نیت سے کیا کہ وہ شخص میرے لیے بہتر ہے یا نہیں اور کیا میری شادی اس سے ہوسکتی ہے یا نہیں؟ دونوں استخاروں میں ایک سال کے وقت کا فرق ہے۔دونوں خواب حسب ذیل ہیں:

    (۱)ایک ہرے بھرے لان میں صرف ایک بہت بڑا پھول ہے جس کی پنکھڑیاں نیچے کو جھکی ہوئی ہیں، جیسے دھوپ سے مگر مرجھائی نہیں ہیں اور وہ ایک اکیلا پھول ہے۔ تھوڑی سی دیر کے بعد وہ پھول غائب ہوجاتا ہے اور لان میں ایک کیاری نظر آتی ہے جس میں چھوٹے چھوٹے بہت سارے پھول ہیں جن پر شبنم کے قطرے ہیں۔ یہ استخارہ دیڑھ سال پہلے کیا تھا۔

    خواب نمبر(۲)دیوار چین پر میری سہیلی اور بہت سارے لوگ کھڑے ہیں اور اس دیوار کے ساتھ بہت سارے پانی ٹکرارہے ہیں جیسے سمندر ہو۔ اس پانی میں سمندر کی طرح طوفانی لہریں ہیں اور میری دوست اس پانی میں مجھ کو دیکھتی ہے جیسے میں ڈوب رہی ہوں۔ سب لوگ کہتے ہیں کہ میں ڈوب جاؤں گی مگر میں کبھی ڈوبتی ہوں اور کبھی باہر آتی ہوں جیسے سمندر میں ۔پھر ایک بہت بڑی لہر مجھے ڈبو دیتی ہے مگر تھوڑی دیر بعد سب لوگ کہتے ہیں کہ میں ساحل پر کھڑی ہوں اور میری ایڑیاں پانی میں ہیں اور میں سکون سے کھڑی ہوں جیسے کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ پانی بہت صاف شفاف ہوتا ہے اور میں اپنے پاؤں پر کھڑی ہوں۔ یہ استخارہ 2009 میں کیا ہے۔یاد رہے کہ اس استخارہ کے وقت پر میرا ایک رشتہ چین سے آیا ہوا تھا جس کے بارے میں میری سہیلی کو معلوم نہیں تھا۔ برائے کرم مجھے بتائیں کہ یہ استخارہ ٹھیک ہے یا نہیں، کیوں کہ شادی کے حالات ہی نہیں بنتے اب تو وہ شخص بھی مایوس ہوکر چلا گیا ہے۔ کیا وہ واپس آئے گا؟ برائے کرم مجھے استخارہ کر کے بتائیں۔ بہت بہت شکریہ اللہ آپ لوگوں کو خوش رکھے۔ آمین

    سوال:

    جواب نمبر: 12054

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 796=100k

    استخارہ آدمی کو خود کرنا چاہیے اور اس کا صحیح طریقہ بہشتی زیور میں لکھا ہوا ہے، اس کے مطابق آپ خود استخارہ کریں یا آپ کے والدین کرلیں۔ خواب نظر آنا ضروری نہیں ہے۔ اور کبھی خواب کے اشارہ کو متعین کرنا بھی دشوار ہوتا ہے۔ اصل چیزوں کا رجحان اور میلان ہے، استخارہ کے بعد جس طرف میلان ہو اس کے مطابق عمل کریں، ایک دو روز کے استخارہ میں کسی جانب رجحان نہ ہو تو سات دن تک استخارہ کرلیں، اور عشاء کی نماز کے بعد گیارہ مرتبہ اول و آخر درود شریف پڑھ کر گیارہ سو گیارہ مرتبہ یا لَطِیْفُ پڑھ لیا کریں۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند