India

سوال # 11997

میری ایک ہی بہن ہے اور ما شاء اللہ تیئس سال کی ہے لیکن اس کا رشتہ کہیں سے آتانہیں ہے کافی لوگ دیکھنے آنے کا ارداہ کرتے ہیں پر آتے نہیں اور جو آتے ہیں وہ کچھ جواب دیتے نہیں۔ میری بہن دیکھنے میں خوبصورت بھی ہے تندرست بھی ہے ۔ہم سورہ رحمن اور سورہ فرقان کی آیت نمبر 54پڑھتے ہیں اس کا بھی اکیس دن کا عمل کیا ہے لیکن کبھی بات نہیں بنتی آپس کے لڑکے لوگ ہیں لیکن کوئی لینے کو تیار نہیں ۔

Published on: Apr 18, 2009

جواب # 11997

بسم الله الرحمن الرحيم

فتویٰ: 833=618/ھ


 


گھر کے سب بالغ افراد ہرنماز کے بعد سورہٴ الم نشرح اورسورہٴ قریش سات سات مرتبہ اور آخر درود شریف تین تین دفعہ پڑھ کر دعا کیا کریں اور ہرمعاملہ میں تقویٰ اختیار کرنے کی سعی کریں۔


واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات