• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 11629

    عنوان:

    عرض یہ ہے کہ میں یوپی کا رہنے والا ہوں، تمل ناڈو میں رہ کر کپڑے کی تجارت کرتا ہوں۔تین ہفتوں سے کام نہیں چل رہا، نماز کاپابندی سے اہتمام کرتا ہوں، مگر پھر بھی کام نہیں چل رہا ہے۔ کیا کوئی ایسا استخارہ ہے جس کے ذریعہ سے خدا سے پوچھوں کہ میرا کام کیوں نہیں چل رہا ہے؟ آپ میرے لیے دعا کریں۔ اورمیرا جواب ضرور بھیجیں۔

    سوال:

    جواب نمبر: 11629

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 583=401/ھ

    اس سلسلہ میں استخارہ کی ضرورت ہے اور نہ پوچھنے کی حاجت ہے یہ موقعہ اپنے گناہوں کے استغفار اور سچی پکی توبہ کا ہے، آپ ہرنماز کے بعد اکیس دفعہ سورہٴ قریش پڑھا کریں اور اول وآخر سات سات دفعہ درود شریف، اور یہی عمل سونے سے قبل رات کو کرلیا کریں، اور الحاح وزاری کے ساتھ دعاء کا اہتمام کرتے رہیں۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند