• متفرقات >> دعاء و استغفار

    سوال نمبر: 11597

    عنوان:

    میرا مسئلہ یہ ہے کہ میں نے پانچ یا چھ سال پہلے بغیر کسی عالم کی اجازت کے ایک آیت کریمہ اپنی زندگی کے مسائل اور پریشانیوں کو حل کرنے کے لیے پڑھنا شروع کیا تھا لیکن مجھے اپنی زندگی میں کوئی سکون نہ مل سکا اور میری زندگی پہلے سے بھی زیادہ خراب بن گئی ہے۔میں تقریباً روزانہ دو ہزار مرتبہ پڑھتاتھا لیکن بے سود۔ اگر آپ میری اس بابت مدد کردیں تو میں آ پ کا بہت زیادہ احسان مند ہوں گا۔ برائے کرم جواب عنایت فرمادیں۔

    سوال:

    جواب نمبر: 11597

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 464=331/ل

    آپ نے نہ آیت کریمہ کی وضاحت کی اور نہ ہی ان مسائل کی تفصیل بتائی جن کے لیے آپ آیت کریمہ کا ورد کرتے تھے۔ اس لیے میں اس سلسلے میں کوئی بات لکھنے سے قاصر ہوں، البتہ آپ پنج وقتہ نماز کی پابندی کریں اور ہرنماز کے بعد چاروں قل پڑھ کر پورے بدن پر دم کرلیا کریں اور دو ہزار آیت کریمہ کے بجائے صبح وشام ایک ایک ہزار مرتبہ درود شریف پڑھ لیا کریں، ان شاء اللہ آپ کے مسائل حل ہونے شروع ہوجائیں گے، اور پریشانیوں سے آپ کو نجات مل جائے گی۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند