• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 814

    عنوان: مجھے برے برے ڈراؤنے خواب نظر آتے ہیں۔ بسا اوقات بڑے بڑے اژدہے اور سانپ مجھے جکڑے ہوتے ہیں۔

    سوال:

    میر انام سید عظیم الدین اور میری والدہ کا نام شمس النساء ہے۔ مجھے برے برے ڈراؤنے خواب نظر آتے ہیں۔ بسا اوقات بڑے بڑے اژدہے اور سانپ مجھے جکڑے ہوتے ہیں۔ یا مجھے بکرے کے ثابت کھوکھے نظر آتے ہیں۔ میں بہت کوشش کے بعد دبئی گیا تھا، مگر اچانک واپس آگیا۔ پتہ نہیں میرے ساتھ کیا ہورہا ہے۔ براہ کرم، مجھے بتائیں کہ میرے ساتھ کیا مسئلہ ہے؟ روزی نہیں ملتی، کچھ کام نہیں بنتا۔ امریکہ کا امیگریشن پانچ سال سے لٹکا ہوا ہے، نہیں آتا۔ گھر میں مسائل ہیں، اب تو میں کورٹ کچہری میں پھنس گیا ہوں۔ میں پنج وقتہ نماز پڑھتا ہوں۔ مہربانی فرماکر بتائیں کہ میرے ساتھ ایسا کیوں ہے ؟ اور ان کا توڑ بتائیں ۔مجھے پڑھنے کے لیے وظائف بتادیں۔ (الف) کیس سے باعزت بری ہونے کے لیے اور جلد سے جلد کیس ختم ہونے کے لیے (ب) جلد سے جلد امریکہ کا امیگریشن آنے کے لیے (ج) مجھے روزی ملنے کے لیے (د) اور اگر کوئی کچھ کروارہا ہو تو اس کے توڑ کے لیے یا کاٹنے کے لیے (ھ) ستاروں کی گردش کے لیے بھی وظیفہ بتادیں۔ میری بیوی کو عام طور پر (خواب میں) شیر دکھائی دیتے ہیں۔ براہ کرم، میری رہ نمائی فرمائیں۔

    جواب نمبر: 814

    بسم الله الرحمن الرحيم

    (فتوى: 976/هـ=715/هـ)

     

    باوضو سویا کریں ایک تسبیح درود شریف کی سونے سے قبل پڑھنے کا اہتمام کریں، ہرنماز کے بعد گیارہ مرتبہ درود شریف پھر گیارہ دفعہ سورہٴ قریش اس کے بعد گیارہ دفعہ درود شریف پڑھا کریں۔ گھر میں تمام اہل خانہ نماز اور تلاوت قرآن کا اہتمام کرتے رہیں اور روزانہ دو رکعت نفل صلوة الحاجة پڑھ کر دعاء کرلیا کریں۔ اللہ پاک جملہ پریشانیوں سے نجات عطا فرمائے، سعادت دارین سے نوازے اور تمام مکارہ و فتن سے محفوظ رکھے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند