• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 214

    عنوان:

    میں نے ایک خواب دیکھا تھا کہ میں خانہٴ کعبہ میں داخل ہوا اور دیکھتا ہوں کہ اندر کچھ لوگ (مرد و عورت) نماز پڑھ رہے ہیں۔ اور ایک کونے میں پردے پر فلم چل رہی ہے...

    سوال:

    دو ماہ پہلے میں نے ایک خواب دیکھا تھا کہ میں خانہٴ کعبہ میں ہوں اور ایک لمبے سے شخص نے کعبے کے اندر کا گیٹ کھولا اور میں اس میں داخل ہوا اور دیکھتا ہوں کہ اندر کچھ لوگ (مرد و عورت) نماز پڑھ رہے ہیں۔ اور ایک کونے میں پردے پر فلم چل رہی ہے، میں لوگوں سے اور اپنے آپ سے پوچھ رہا ہوں کہ یہ خانہٴ کعبہ کے اندر کیا ہورہا ہے۔ میرا یہ خواب خانہٴ کعبہ کے اندر کا ہے، جس میں عام لوگوں کو اجازت نہیں ہے جانے کی۔ براہ کرم، اس کی تعبیر بتائیں۔

    جواب نمبر: 214

    بسم الله الرحمن الرحيم

    (فتوى: 366/هـ=562/هـ)

     

     آپ کا خواب بہت اہم اور مبنی برحقیقت ہے، تعبیر یہ ہے کہ اتباع خواہشات نفس کے باطنی فتنے کعبة اللہ میں بھی موجود ہیں، اللہ پاک کعبہٴ مطہرہ اوراس کے زائرین کو تمام ظاہری و باطنی فتنوں سے محفوظ فرمائے۔ آمین


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند