• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 148659

    عنوان: كھلی گاڑی میں قبرستان سے گذرنا......

    سوال: میں نے ایک رات خواب دیکھا کہ ”میں کچھ حضرات کے ساتھ صبح یا شام کے وقت کھلی ہوئی جیپ (گاڑی) میں کسی قبرستان کے پاس سے گذر رہا تھا اور پرانے محلوں کے دروازے سے جیسے ہی گاڑی گذری، وہاں بازو میں قبرستان تھی گاڑی چل رہی تھی، آگے کی سیٹ پر ڈرائیور گاڑی چلا رہا تھا اور اس کی برابر والی سیٹ پر فلم ایکٹر راج کمار بیٹھا ہے جو مجھے نیک کاموں کی ترغیب دے رہا تھا، اور خاص بات یہ کررہا تھا کہ قبرستان میں جاکر خدا کے خوف سے آنسو بہانا اور وہ آنسو قبرستان کی مٹی میں گرے تو یہ اللہ کو پسند آنے والی ایک بڑی نیکی کی چیز ہے، اور اس نے ہم گاڑی میں بیٹھے ہوئے سب کو مخاطب ہوکر کہا کہ میری قبر کے پاس بھی یہی کرنا۔ میرے برابر میں بیٹھے ہوئے ایک نے (بڑی سفید داڑھی جو کالے رنگ کی طرف مائل تھی) مذاق میں کہا کہ ہم تو آب کی قبر پر ڈھول اور تاشہ بجائیں گے، راج کمار نے اپنی بجھی ہوئی آواز میں کہا اچھا تم یہ کروے گے! اور میری آنکھ کھل گئی“ ۔ میں ایک جوان لڑکا ہوں اور قادری سلسلہ سے بیعت ہوں، میرا راج کمار سے کوئی تعلق نہیں ہے بچپن میں صرف ایک دو فلم دیکھی تھی، اور بعد میں کبھی سابقہ نہیں پڑا، میں سارا دن ذکر و عمل میں رہتا ہوں، اور رات کو ذکر و عمل کے بعد ہی سوتا ہوں نیز استخارہ کی نیت اور اس کی دعا پڑھ کے سوتا ہوں جو میں اپنی گذری ہوئی نسل کے بارے میں جاننے کے لیے کرتا ہوں۔ اس خواب کے وقت میں نے استخارہ کا عمل کیا ہوا تھا اور سردی ہونے کی وجہ سے بے وضو سویا تھا، انٹرنیٹ پر تلاش کرنے پر پتا چلا کہ راج کمار ایکٹر ہیں اور بلوچستان کے لورلئی شہر میں پیدا ہوئے تھے اور ہمارا تعلق بھی بلوچستان سے ہے۔ برائے مہربانی خواب کی تعبیر بتائیں، کرم ہوگا۔

    جواب نمبر: 148659

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 401-331/D=5/1438

    یہ سب پراگندہ، خیالات ہیں ان کی طرف دھیان نہ دیں فرائض و واجبات کی پابندی اور معصیت سے بچنے کا اہتمام کرتے رہیں۔ 


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند