• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 148416

    عنوان: خواب میں اِمامت کرنا شریعت کی روشنی میں جواب عنایت فرمائیں؟

    سوال: رات کو خواب میں اِمامت کر رہا ہوں عصر کی نماز میں چونکہ اِمام بلند آواز سے تلاوت نہیں کرتا اور میں بلند آواز میں تلاوت شروع کردیتا ہوں پیچھے سارے مقتدی ہنس رہے ہوتے ہیں، سلام پھیرنے کے بعد سارے مقتدی کہتے ہیں کہ اِمامت یعنی نماز صحیح نہیں پڑھائی۔ اور دوران نماز کبھی اُونچی آواز میں تو کبھی دل میں پڑھتا ہوں۔ اور کبھی سلام پھیر کر دوبارہ نماز شروع کردیتا ہوں۔

    جواب نمبر: 148416

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 512-472/Sn=5/1438

    خواب میں اس بات کی طرف اشارہ معلوم ہوتا ہے کہ آپ کے اندر ”بڑا“ بننے کا شوق تو ہے؛ لیکن اس کے لیے مطلوبہ کوشش نہیں کرتے، نیز احکام شرعیہ پر عمل کرنے کی بھی کما حقہ کوشش نہیں کرتے۔ بس آپ اپنے مقصد میں اللہ پر اعتماد کرتے ہوئے خوب جد وجہد کریں، نیز احکامِ شریعت اور اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت پر سختی سے عمل پیرا ہونے کی کوشش کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند