• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 147986

    عنوان: زید نے خواب دیکھا کہ زید اور فاطمہ ایک بیڈ روم میں ہیں؟

    سوال: زید فاطمہ سے بہت ہی سچی محبت کرتا ہے اور دونوں شادی بھی کرنا چاہتے ہیں لیکن زید نے خواب دیکھا کہ زید اور فاطمہ ایک بیڈ روم (سونے کا کمرہ ) میں ہیں، اور دونوں ساتھ ہیں ٹھیک اسی وقت کمرے میں ایک لڑکا آتا ہے اور زید کے پوچھنے پر کہ یہ لڑکا کون ہے تو فاطمہ نے بتلایا کہ میرا رشتہ دار ہے، اور پھر وہ لڑکا فاطمہ کی طرف بڑھا اور فاطمہ کو زور کا دھکا دے کر بستر پر گرا دیا، ایسا دیکھ کر زید نے اُس کی گردن پکڑی اور اُسے دھکا دیتے جھٹ سے نیچے پھینکنے لگا تو وہ لڑکا چینکھنے لگا، اور آنکھ کھل گئی، اور اس طرح کے خواب دونوں زید اور فاطمہ اکثر دیکھتے ہیں کہ ان دونوں کے بیچ کوئی کسی وجہ سے رکاوٹ بن رہا ہے۔ براہ کرم اس کی تعبیر بتلائیں۔

    جواب نمبر: 147986

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 245-224/Sd=4/1438

    نکاح کا معاملہ نازک ہے، یہ زندگی بھر کا مسئلہ ہے، لڑکے لڑکی دونوں کو اس سلسلے میں اپنے والدین اور خاندان کے خیرخواہ مخلص بڑوں کے مشورہ اور تجویز پر عمل کرنا چاہیے، والدین کی رضامندی یا علم میں لائے بغیر از خود نکاح کا اقدام کرنا پسندیدہ نہیں ہے، ایسا نکاح عموماً پائدار نہیں رہتا اور اس میں خیر و برکت بھی نہیں ہوتی ہے، اس لیے صورت مسئولہ میں آپ خواب کی تعبیر کے بجائے پہلے اپنے تجویز کردہ رشتہ سے متعلق والدین سے مشورہ کریں اور استخارہ بھی کریں۔نوٹ: نکاح سے پہلے کسی مسلمان کے لیے اجنبیہ عورت سے کسی طرح کا بھی تعلق قائم کرنا ناجائز ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند