• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 147805

    عنوان: اکثر خواب دیکھتا ہوں کہ میں اسکول یا کالج جا رہا ہوں یا امتحان قریب آرہا ہے

    سوال: میری عمر ۲۸/ سال ہے اور میں گریجویٹ ہوں اور بزنس کر رہا ہوں، لیکن اکثر خواب دیکھتا ہوں کہ میں اسکول یا کالج جا رہا ہوں یا امتحان قریب آرہا ہے اور میں نے ذرّہ برابر بھی امتحان کی تیاری نہیں کی ہے ۔برائے مہربانی مجھے اس خواب کی تعبیر بتائیں۔

    جواب نمبر: 147805

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 554-442/H=5/1438

    خواب کی تعبیر یہ ہے کہ اعمالِ صالحہ میں سستی اور کاہلی ہے اور چھوٹے بڑے گناہوں کا ترک جس درجہ میں مطلوب ہے اس میں کمی ہے اللہ پاک غفلت کو دور فرماکر اعمالِ صالحہ کرنے اور گناہوں سے بچنے کی توفیق مرحمت فرمائے۔ آمین


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند