متفرقات - تعبیر خواب

Saudi Arabia

سوال # 147732

میرے والد صاحب مرحوم کا انتقال ہو کر ۳ سال ہوگئے ہیں، اللہ انکی مغفرت فرمائے ،آمین،اب کچھ دن سے میری بڑی بہن کو خواب میں والد صاحب مرحوم نظر آرہے ہیں۔جیسا کہ- وہ کبہی ان کے لئے جرابوں ڈھونڈ رہی ہے ،nsocks=جرابوں،۲- کبہی ان کے لئے کھانا بنارہی ہے ،۳- ایک رات جب وہ لیٹ سے گھر پہنچی تو والد صاحب مرحوم دروازہ کھول کر پوچھتے ہیں کہ اتنی دیر کھاں گئے تھے ؟
براہ کرم اسکی تعبیر جلد سے جلد بتادیں۔جزاکم اللہ خیرا

Published on: Jan 9, 2017

جواب # 147732

بسم الله الرحمن الرحيم


Fatwa ID: 419-381/M=4/1438



اللہ تعالیٰ آپ کے والد مرحوم کی مغفرت فرمائے والد مرحوم کے لیے جتنا زیادہ سے زیادہ ہوسکے ایصالِ ثواب کریں، خواب میں اسی جانب اشارہ ہے۔



واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات