• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 147660

    عنوان: خواب میں سانپ دیکھنا؟

    سوال: میں نے خواب میں ایک کمرہ دیکھا جس میں کچھ سامان وغیرہ ہے اور دو تین سانپ ہیں ایک کچھ بڑا ہے باقی درمیانے ہیں میں کمرے میں یہ سوچتا ہوں کہ ان کو ماروں اتنے میں یہ سانپ دیوار کے ساتھ ساتھ رینگتے ہیں بچنے کے لیے ۔برائے مہربانی تعبیر عنایت فرمائیں اللہ آپ کو جزائے خیر عطا فرمائے آمین۔

    جواب نمبر: 147660

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 391-333/Sn=4/1438

    معبّرین نے ”سانپ“ کی تعبیر ”دشمن“ سے دی ہے؛ اس لیے ہوسکتا ہے آپ کے گھر میں یا باہر کچھ دشمن ہوں جو آپ کی برائی چاہتے ہیں؛ لہٰذا آپ چوکنا رہیں، اور صبح وشام کی دعائیں بابندی سے پڑھنے کا اہتمام کریں نیز درج ذیل دعا کثرت سے پڑھا کریں۔ ”اللَّہُمَّ إِنِّی أَعُوذُ بِکَ مِنْ شُرُورِہِمْ، وَأَدْفَعُکَ مِنْ نُحُورِہِمْ“ (المعجم لابن المقری ۱/۴۱۱)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند