• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 147366

    عنوان: خواب میں شیروں کو دیکھنا

    سوال: میری بڑی بہن اس بات سے کافی پرشان ہے کہ ان کو بہت عرصہ سے خواب میں شیر نظر آتے ہیں،اس کا کیا مطلب ہے ؟

    جواب نمبر: 147366

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 310-259/D=4/1438

    پریشان ہونے کی بات نہیں ہے، جب شیر کسی قسم کا نقصان نہیں پہنچارہا ہے تو ان شاء اللہ بڑی بہن کو بھی دشمنوں سے کسی قسم کا ضرر اور نقصان لاحق نہ ہوگا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند