• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 147290

    عنوان: میں خواب میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم كو دیکھنے کے لئے بہت تیز دوڑا

    سوال: میں نے خواب میں سنا کہ پیغمبر محمد صلی اللہ علیہ وسلم آئے ہیں، میں رسول اللہ کو دیکھنے کے لئے بہت تیز دوڑا ، پھر مجھے ایک بھیڑ نظر آئی ، میں نے ایک شخص سے پوچھا کہ پیغمبر محمد (صلی اللہ علیہ وسلم ) کون ہے، تو اس نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دکھایا ، آپ نہایت جوان تھے اور آپ کا رنگ سرخ اور سفید تھا، میں نے آپ سے مصافحہ کیا، آپ کا دست مبارک بہت ملائم تھا، لیکن آپ عمامہ پہنے نہیں ہوئے تھے، آپ نیلے رنگ کے جبہ اور پاجامہ میں ملوس تھے، میں یہ جاننا چاہتاہوں کہ کیا واقعتا وہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم تھے؟ براہ کرم، جواب دیں۔

    جواب نمبر: 147290

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 383-358M=4/1438

     

    شیطان خواب میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی شکل میں نہیں آسکتا، اس لیے آپ نے جو کچھ دیکھا وہ غلط نہیں، خواب عمدہ اورمبارک ہے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت سعادت مندی ہے، غم سے نجات اور خیرو برکت حاصل ہوگی، اتباع سنت کا اہتمام کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند