• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 147112

    عنوان: خواب میں ایک بار دیکھا تھا کہ میں اپنی گلی میں جا رہا ہوں

    سوال: خواب میں ایک بار دیکھا تھا کہ میں اپنی گلی میں جا رہا ہوں اور ایک پڑوسی کے گھر کے باہر ٹی وی دیکھنے لگتا ہوں اس میں مجھے بیت اللہ نظر آتا ہے اور مسجد حرم شریف کی فرش مٹی کی ہے جیسا کہ پرانے زمانے کی ہوا کرتی تھی، اور کچھ لوگ طواف میں مشغول ہیں تبھی ایسا محسوس ہوتا ہے کہ میں وہاں موجود ہوں، او روہاں نیچے زمین پر بیت اللہ کے سامنے دو لوگ بیٹھے ہیں کو ئی تیسرا آدمی ان کے سامنے اور حرم شریف کی طرف پیٹھ کرکے کرسی پر بیٹھا ہوا ہے جیسے ہم مسجد میں کسی بیان کے سنتے وقت بیٹھتے ہیں، لیکن مجھے اس کرسی پر بیٹھے شخص کے صرف پیر نظر آتے ہیں تبھی اِن نیچے بیٹھے ہوئے دونوں آدمی جن کی سنتوں کے پابند نظر آتے ہیں ان آدمیوں میں سے ایک آدمی میری طرف دیکھتا ہے او راس کا چہرہ میرے ایک دم سامنے آجاتا ہے جیسے کہ وہ چہرہ میرے چہرے میں گھس جانے والا ہو، پھر میری آنکھیں ڈر کے مارے کھل جاتی ہیں۔

    جواب نمبر: 147112

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 323-270/H=4/1438

     

    ماشاء اللہ عمدہ خواب ہے، تعبیر یہ ہے کہ متبع سنت دیندار لوگوں سے آپ کو کوئی دینی فائدہ ان شاء اللہ پہنچے گا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند