• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 146759

    عنوان: خواب دیکھا کہ میں قرآن کھولتی ہوں اور خوبصورت سفید روشنی دیكھتی ہوں؟

    سوال: میں بہت زیادہ ذہنی تناؤمیں ہوں، میری عمر بڑھتی جارہی ہے اور میری بیمار بوڑھی ماں کے علاوہ فیملی میں میرا کوئی نہیں ہے، وہ میرے لیے بہت زیادہ فکر مند ہیں، پہلے نکاح کے پیغامات آتے تھے مگر اب کوئی نہیں آتا، میں نے چار بجے صبح خواب دیکھا کہ میں قرآن کھولتی ہوں اور خوبصورت سفید روشنی میں اسے دیکھتی ہوں، اس میں ایک صفحہ ہوتاہے جو بہت سفید ہے لیکن خالی ہے ،دائیں جانب آخر میں کچھ لائنیں ہیں جن میں لکھا ہے کہ میرا شوہر بی ڈی ایس ہوگا (دانٹ کے ڈاکٹر )، میں بہت خوش ہوتی ہوں اور والدہ کو بتاتی ہوں کہ جس اچھی خوشخبری کے لیے وہ دعا کررہی ہیں وہ آچکی ہے۔وہ خوش ہوتی ہیں۔ لیکن حضرت والا، اس وقت میری زندگی میں کوئی شخص یا میرے لیے کوئی پیغام نہیں ہے، میں خوفزدہ ہوں کہ میں تنہا کیسے زندگی گذاروں گی، ہم بہت زیادہ دعا کرتے ہیں، مگر کچھ نہیں ہوتاہے۔ براہ کرم، خواب کی تعبیر بتائیں۔

    جواب نمبر: 146759

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 362-312/B=4/1438

    خواب سے اشارہ آپ کی شادی کی طرف معلوم ہوتا ہے ان شاء اللہ دیر سویر شادی ہوجائے گی، آپ ہرروز یَا جَامِعُ کثرت پڑھتی رہیں، اس کے لیے نہ تو کوئی وقت متعین ہے نہ تعداد متعین ہے آپ جس قدر چاہیں پڑھتی رہیں، خوف زدہ ہونے کی ضرورت نہیں۔ اللہ تعالیٰ سے دعا کرتی رہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند