• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 146531

    عنوان: خواب میں گولڈن اور سلور کلر کا سانپ اُڑتے ہوئے درخت پر بیٹھنا

    سوال: (۱) میں نے ایک بار دیکھا کہ میں ایک خالی جگہ پر بیٹھا ہوں اور بیس میٹر کی دوری پر ایک چاندی چھڑی ٹائپ کی پڑی ہے، میں نے اسے لینا چاہا تو غائب ہو گئی۔ (۲) میں نے پھر دوبارہ خواب دیکھا کہ میں اسی جگہ پر بیٹھا ہوں اور ایک باریک سا سانپ جو گولڈن کلر کا میرے اوپر سے اُڑتا ہوا سامنے ایک درخت پر بیٹھ گیا جو بہت چمک رہا تھا اور لگ رہا تھا کہ پورا سونے کا بنا ہوا ہے، پھر اُڑ کر سامنے ایک بہت بڑا سا جنگل میں جاکر گھس گیا جو بہت ہی بڑا تھا، وہ اتنا بڑا جنگل تھا کہ میں اس کا اندازہ نہیں لگا سکتا تھا۔

    جواب نمبر: 146531

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 252-238/M=2/1438

     

    (۱، ۲) یہ دنیا بہت بے وفا ہے جو اسے چاہتا ہے اور اسے حاصل کرنے کی کوشش کرتا ہے دنیا اس سے دور بھاگتی ہے اس لیے دنیا کی چاہت و محبت دل سے نکال دینی چاہئے دونوں خواب میں اسی جانب اشارہ ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند