• عقائد و ایمانیات >> فرق ضالہ

    سوال نمبر: 9799

    عنوان:

    میرا سوال شیعوں کے بارے میں ہے۔ شیعہ اپنے آپ کومسلمان کہتے ہیں۔ کیا شیعہ مسلمان ہیں؟ جس طرح مولانا حق نوازجنگوی شہید نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پورے اسلام میں کوئی ایک ایسا مسئلہ نہیں ہے جس میں شیعہ متفق ہوں۔ وہ تو اللہ سبحانہ و تعالی پر بھی شک کرتے ہیں۔ کہتے ہیں اللہ سے بڑے ہوگئے ہیں۔ اورشیعوں کے علماء نے جو کتابیں لکھی ہیں وہ تو آپ بخوبی جانتے ہوں گے (اب ایک عام مسلمان کو ان کے خلاف کیا کرنا چاہیے؟ کیا ان کے خلاف جہاد ہوسکتاہے؟

    سوال:

    جواب نمبر: 9799

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 2388=2150/ د

    اگر کوئی شخص نعوذ باللہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کو تہمت لگائے یا حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ کے صحابی ہونے کا انکار کرے یا حضرت علی رضی اللہ عنہ کو خدا مانے یا حضرت جبرئیل علیہ الصلاة والسلام کے بارے میں کہے کہ ان سے وحی لانے میں غلطی ہوگئی یااس جیسے کسی بھی کفریہ عقیدہ کا قائل ہو تو ایسا شخص دائرہٴ اسلام سے خارج اور کافر ہے: کما في رد المحتار نعم لا شک في تکفیر من قذف عائشة رضي اللہ تعالی عنہا أو أنکر صحبة الصدیق رضي اللہ عنہ أو اعتقد الألوھیة في علي رضي اللہ عنہ أو أن جبرئیل علیہ السلام غلط في الوحي أو نحو ذلک من الکفر الصریح المخالف للقرآن رد المحتار: ۶/۳۷۸، وہ شیعہ جس کے بارے میں آپ معلوم کررہے ہیں وہ اس قسم کا کفریہ عقیدہ رکھتا ہے تو وہ کافر و مرتد ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند