• عقائد و ایمانیات >> فرق ضالہ

    سوال نمبر: 839

    عنوان: میں نے مودودی صاحب کی کتاب خلافت و ملوکیت پڑھی ہے۔ کیا اس میں جو کچھ حضرت عثمان اور حضرت امیر معاویہ کے بارے میں ہے وہ سب صحیح ہے؟

    سوال:

    میں نے مودودی صاحب کی کتاب خلافت و ملوکیت پڑھی ہے۔ کیا اس میں جو کچھ حضرت عثمان اور حضرت امیر معاویہ کے بارے میں ہے وہ سب صحیح ہے؟ تفصیل سے جواب دیں۔ اور اس کتاب کو کوئی جواب بھی ہے یا نہیں؟

    جواب نمبر: 839

    بسم الله الرحمن الرحيم

    (فتوى: 685/ب=650/ب) 

     

    رسوائے زمانہ کتاب خلافت و ملوکیت میں مودودی صاحب نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ڈبل داماد، خلیفہ راشد امیر الموٴمنین حضرت عثمان غنی رضی اللہ عنہ اور کاتب وحی، امین بارگاہِ نبوی اورحضور صلی اللہ علیہ وسلم کے برادر نسبتی حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ کی جو کردار کشی کی ہے یعنی انھیں ظالم و خائن، اقرباء پروری کرنے والا، خودغرض وغیرہ جو کچھ لکھا ہے وہ شیعوں کی ٹکسال میں بیٹھ کر لکھا ہے اور ان ہی کی گڑھی ہوئی روایتوں اور بنوامیہ کی تاریخ کو مسخ کرکے لکھا ہے جو قرآن وحدیث کے صریح خلاف ہے۔ پاکستان میں تواس پر بہت کچھ لکھا گیا ہے وہیں معلومات کریں۔ ورنہ پھر تحفہٴ اثنا عشریہ کا اردو ترجمہ حاصل کرلیں اور مطاعن صحابہ کے باب میں حضرت عثمان غنی کے مطاعن کا مطالعہ کریں۔

     

    نوٹ: مفتی تقی عثمانی کی کتاب حضرت معاویہ اورتاریخی حقائق کا مطالعہ بھی مفید ہوگا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند