• عقائد و ایمانیات >> فرق ضالہ

    سوال نمبر: 7406

    عنوان:

    کیا شیعہ مسلم فرقہ ہے؟ کیا شیعہ کے ساتھ کھانا پینا ان کے ساتھ تعلق رکھنا جائز ہے؟ کیا شیعہ سے شادی ہوسکتی ہے؟

    سوال:

    کیا شیعہ مسلم فرقہ ہے؟ کیا شیعہ کے ساتھ کھانا پینا ان کے ساتھ تعلق رکھنا جائز ہے؟ کیا شیعہ سے شادی ہوسکتی ہے؟

    جواب نمبر: 7406

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1696/ب=/ 242تب

     

    شیعہ اثناعشری کی کتابوں میں جو عقائد باطلہ ملتے ہیں وہ نص قرآنی کے خلاف ہیں، مثلاً:

    وہ تحریف قرآن کے قائل ہیں، وہ حضرت علی رضی اللہ عنہ کی الوہیت کے قائل ہیں۔

    وہ اپنے بارہ اماموں کو مُفْترَضُ الطَّاعةِ سمجھتے ہیں، یعنی ان کی اطاعت کرنا فرض ہے۔ جو ان بارہ اماموں کی اطاعت نہ کرے گا وہ مومن نہیں۔

    وہ حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کو زانیہ کہتے ہیں۔

    وہ حضرت جبرئیل کو وحی لانے میں خائن کہتے ہیں، یعنی اللہ نے وحی حضرت علی یا امام غائب کے پاس بھیجی تھی اور وہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس لے آئے۔

    یہ سب عقائد قرآن سے متصادم ہیں اور باطل ہیں۔ قرآن کے خلاف عقیدہ رکھنے والا مومن نہیں۔ ان کے ساتھ شادی بیاہ سنی کا جائز نہیں۔ ان کے یہاں کھانے پینے میں احتیاط کرنی چاہیے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند