• عقائد و ایمانیات >> فرق ضالہ

    سوال نمبر: 7078

    عنوان:

    میرے والد صاحب اسماعیلی شیعہ ہیں لیکن میری ماں سنی حنفی ہے، اور میں سنی حنفی کی طرح عبادت کرتا ہوں لیکن میرے والد مجھے حنفی کی طرح عبادت نہیں کرنے دیتے ہیں۔ اورمیں اس طریقہ کو نہیں پسند کرتا ہوں جس طرح اسماعیلی نماز پڑھتے ہیں۔ مجھے صحیح راستہ بتائیں۔

    سوال:

    جواب نمبر: 7078

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1539=1324/ ب

    شیعوں میں ۱۲۰/ فرقے بتائے جاتے ہیں، اسماعیلی شیعہ کے عقائد ہمیں معلوم نہیں۔ اگر ان کے عقائد بھی شیعہ اثنا عشری کی طرح ہیں، مثلاً یہ کہ وہ فرقہ حضرت علی کی الوہیت کا قائل ہے، قرآن کی تحریف کا قائل ہے، حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کو متہم بالزنا مانتا ہے، حضرت جبرئیل کو وحی پہنچانے میں خائن مانتا ہے، حضرت ابوبکر صدیق اور حضرت عمر رضی اللہ عنہما کی صحابیت کا انکار کرتا ہے، بارہ اماموں کو مفترض الطاعة سمجھتا ہے تو ایسے شیعہ کے ساتھ تو سنی کا نکاح بھی درست نہیں۔ اور اگر کچھ اور عقائد ہیں تو انھیں لکھ کر ارسال فرمائیں اورحوالہ کے ساتھ لکھیں، اس کے بعد جواب لکھا جائے گا۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند