• عقائد و ایمانیات >> فرق ضالہ

    سوال نمبر: 58293

    عنوان: اہل حدیث کی حقیقت کیا ہے؟

    سوال: اہل حدیث کی حقیقت کیا ہے؟

    جواب نمبر: 58293

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 463-492/H=6/1436-U حقیقت یہ ہے کہ جو جماعت بڑے بڑے علمائے کرام کی رات دن فن حدیث شریف میں خصوصی اشتغال رکھتی ہے اور علم حدیث شریف میں تبحر ورسوخ ہونے کے باوجود حضرات ائمہ مجتہدین رحمہم اللہ تعالیٰ رحمة واسعہ کی تقلید سے ناک منھ نہیں چڑھاتی وہ جماعت ”اہل حدیث“ ہے۔ جواب صحیح ہے، اور آج کل جو لوگ اپنے کو اہل حدیث کہتے ہیں وہ در حقیقت غیر مقلد ہیں اور گمراہ فرقوں میں شامل ہیں۔ (ن)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند