عقائد و ایمانیات >> فرق ضالہ
سوال نمبر: 42267
جواب نمبر: 4226701-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 1716-1092/L=1/1434 جی ہاں! بریلوی بدعتی ہیں، انھوں نے بہت سی چیزیں دین میں ایسی پیدا کردی ہیں جن کا وجود خیر القرون میں نہیں تھا، مثلاً: میلاد کرانا، قبر پر اذان دینا، عرس کرنا، جنازہ کی نماز کے بعد دعا کرنا، نذر ونیاز کرنا، تیجہ چالیسواں اور گیارہویں شریف منانا، غیر اللہ کو پکارنا، قبروں پر سجدہ کرنا، قبروں کا طواف کرنا، غیر اللہ کی منتیں مانگنا، قبروں پر چڑھاوے چڑھانا، اس کے علاوہ ان کے بہت سے عقائد ا یسے ہیں جو اہل سنت والجماعت کے عقیدے کے خلاف ہیں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو عالم الغیب، نور اور حاضر وناظر جاننا آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے متعلق مختار کل کا عقیدہ رکھنا وغیرہ۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
میں
نے مولانا شاہ احمد رضا خان کی کتاب حسام الحرمین کا مطالعہ کیا پھر اس کتاب کے
جواب میں دیوبند کی لکھی ہوئی کتاب المہند کا مطالعہ کیا۔ المہند جو دیوبند نے
شائع کی وہ تو خلاصہ ہے۔ میں وہ فتوی جو علمائے عرب نے دیا تھا وہ پڑھنا چاہتاہوں۔
کیا اس کا اردو ترجمہ بازار میں دستیاب ہے؟ اگر ہے تو مجھے اس سلسلہ میں آپ کی مدد
چاہیے۔
کیا اہل تشیع اورغیر مقلدوں کی اذان سنی جائے گی اور جواب دیا جائے گا؟
4604 مناظرمیں
فتوی نمبرل 1463=1157/1430/ کے حوالہ سے کہنا چاہتا ہوں کہ ذکری فرقہ نماز کی جگہ
پر ذکر کرتا ہے جو کہ ایک رکوع اورایک سجدہ کا ہے اور کلمہ میں [محمد رسول اللہ کی
جگہ] کبھی کبھی [مہدی رسول اللہ] بھی کہتے ہیں۔ میں صرف ان کو تبلیغ کرتا رہتاہوں
اس لیے مجھے کچھ کتابوں کی ضرورت ہے جس سے مجھے ان کو سمجھانے میں آسانی ہو۔
فتوی آئی ڈی نمبر 5657میں آپ نے کہا ہے کہ تقویة الایمان کتاب میں ایسی کوئی بات نہیں ہے تم خود پڑھ کے دیکھ لو۔ تو میں نے یہ کتاب خریدا ، کراچی میں عائشہ منزل پر مدنی مسجد ہے تبلیغ جماعت کی اور ہر ہفتہ وہاں اجتماع بھی ہوتا ہے وہاں سے میں نے یہ کتاب ایک سو پچیس روپیہ کی لی ہے ویسے یہ چھپی جو ہے اسلامی کتب خانہ فضل الہی مارکیٹ چوک اردو بازار لاہور میں ہے۔ المختصر میں نے یہ پڑھی ہے اوربھی اس کو پڑ رہا ہوں جتنا پڑھا ہے وہ بتارہا ہوں کہ اس میں لکھا ہے کہ (بعض جاہل یہ کہتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جب تم اللہ عزوجل سے سوال کرنے لگو تو میرا واسطہ دے کر سوال کرو ،کیوں کہ اللہ عزوجل کے نزدیک میری بڑی حرمت ہے۔ یہ روایت موضوع اور سفید جھوٹ ہے۔ اہل علم میں سے کسی نے اس کو روایت نہیں کیا ہے اور نہ یہ روایت مسلمان کی کسی معتبر کتاب میں لکھی ہے۔ اگر کسی میت میں یہ فضیلت ہوتی کہ بارگاہ کبریائی میں اس کا واسطہ دے کر دعا کی جاسکتی تو سب سے مقدم آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو حاصل ہوتی اور اگر اس سے کچھ فائدہ کا حصول مقصود ہوتا تو سب سے پہلے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ کرام رضوان اللہ تعالی علیہم اجمعین آپ کے انتقال کے بعد آپ کا واسطہ دینا اپنا دستور العمل ٹھہراتے، لیکن نہ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی یہ فضیلت کبھی بیان فرمائی اور نہ صحابہ کرام رضوان اللہ تعالی علیہم اجمعین نے کبھی آپ کے نام کا واسطہ دے کر دعا کی۔ صفحہ نمبر 592-593۔ابھی اس میں اور بھی بہت کچھ ہے (چمار کا بھی لفظ ہے اس میں) اگر آپ کہیں تو ایک ایک کر کے سب سوال کرتا رہوں گا؟
3489 مناظرمیں آج کل مختلف مسلک فکر کی کتابوں کا مطالعہ کررہا ہوں مجھے احمد رضا خان بریلوی کی کتاب حسام الحرمین پڑھنے کا اتفاق ہوا ۔اس کے اندر دیکھا کہ مولانا اشرف علی تھانوی وغیرہ پر تقریباً تینتیس مفتیان کرام نے کفر کا فتوی لگایا ہے، جن میں شافعی مسلک، حنبلی مسلک، مالکی مسلک اورحنفی مسلک کے بھی علما شامل ہیں اوران سب کے دستخط بھی۔ مجھے بتائیں کہ ہم اس کا انکار کیوں کرتے ہیں جب کہ تینتیس مفتیان جو کہ مختلف مسلک کے تھے انھوں نے اجماعی طور پر فتوی دیا، یا پھر اس میں بھی احمد رضا خان بریلوی نے بہت سی چیزوں کی طرح فریب کیا ہے؟
5352 مناظرمیں تحذیر الناس اور مولانا نانوتوی رحمت اللہ کے متعلق کچھ سوالات کرنا چاہتا ہوں پچھلی دفعہ آپ نے مجھے فتاویٰ رحیمیہ خریدنے کو کہا تھاچونکہ میں ایک طالبعلم ہوں اور کچھ اور وجوہات کی بنا پار میں ابھی تک وہ خرید نہی سکا ۔اسی لیے دوسرے سوالات کر رہا ہوں۔امید ہے آپ میری صورت حال کو سمجھتے ہوے جواب دیں گے۔ .......
7340 مناظرغیر مقلد کی کیا پہچان ہے؟ اور ان کے پیچھے نماز پڑھنا کیساہے؟
3877 مناظرایک شخص ہے جو لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ کا اقرا رکرتاہے اور تمام عقائد مسلمانوں جیسے رکھتاہے مگر ساتھ میں حضرت عیسی علیہ السلام کی وفات کا قائل ہے اور رفع الی السماء کو نہیں مانتاہے تو کیا وہ مسلمان ہے؟
3187 مناظرقادیانی کون ہیں برائے کرم ان کی اصلیت کے
بارے میں تفصیل بتائیں؟
فتویٰ نمبر ۵۸۵/ب کے حوالے سے سوال