• عقائد و ایمانیات >> فرق ضالہ

    سوال نمبر: 42168

    عنوان: فرقہ غیر مقلدین کی ابتداء کرنے والے بزرگ اور علماء دیوبند

    سوال: جناب مجھے یہ معلوم کرنا تھا کہ ہمارے بزرگان دیوبند غیر مقلدین کے اکثر بزرگوں کے نام کے ساتھ علیہ الرحمہ یا اسی طرح کے دعائیہ القابات لکھتے ہیں اپنی کتابوں اور مضامین وغیرہ میں، جبکہ انہی غیر مقلدین علماء کے باطل نظریات بھی طشت ازبام کرتے ہیں۔ یہ اشکال دور فرما دیں۔دوسرا سوال یہ ہے کہ غیر مقلدین کے بزرگ جیسے نواب صدیق حسن خان وغیرہ کتنی حد تک غلط تھے اور وحید الزماں صدیقی وغیرہ جیسے علماء بشمول دیگر کے کتنے غلط تھے؟ کیا انکا کوئی بزرگ بالکل اسلام کے دائرے سے بھی خارج ہوا یا نہیں؟

    جواب نمبر: 42168

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1948-1504/B=1/1434 کن بزرگان دیوبند نے دعائیہ القاب کے ساتھ غیرمقلد علماء کا ذکر کیا ہے براہ مہربانی اس کی دو تین مثالیں تحریر فرمائیں۔ ہمارے علمائے احناف نے غیرمقلد علماء یا عوام پر کبھی کفر کا فتویٰ نہیں لگایا ہے، ہاں وہ جادہٴ حق سے ضرور ہٹے ہوئے ہیں وہ خود گمراہ ہیں اور دوسروں کے لیے گمراہ کن ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند