عقائد و ایمانیات >> فرق ضالہ
سوال نمبر: 418
کیا شیعہ اس کائنات کے بدترین کافر ہیں؟
کیا شیعہ اس کائنات کے بدترین کافر ہیں؟
جواب نمبر: 41801-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
(فتوى: 189/ل=189/ل)
شیعوں میں تمام شیعہ کافر نہیں بلکہ وہی شیعہ کافر ہیں جو غلط وحی یا الوہیت علی، یا افک صدیقہ کے قائل ہیں یا قرآن مجید میں کمی بیشی کا اعتقاد رکھتے ہیں یا صحبت صدیق کے منکر ہیں: و بہذا ظہر أن الرافضي إن کان ممن یعتقد الألوہیة في علي أو أن جبریل غلط في الوحي أو کان ینکر صحبة الصدیق أو یقذف السیدة الصدیقة فہو کافر لمخالفتہ القواطع المعلومة من الدین بالضرورة (شامي: 4/135، ط زکریا دیوبند) لیکن جو شیعہ حضرت علی کو دوسرے صحابہ پر فضیلت دیتے ہوں بس اس کے علاوہ کوئی اور بات شیعیت کی نہیں تو یہ کافر نہیں ہیں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
کیا اہل تشیع اورغیر مقلدوں کی اذان سنی جائے گی اور جواب دیا جائے گا؟
4594 مناظرشیعہ رافضی کے نظریات قرآن حدیث اور صحابہ کرام رضوان اللہ تعالی علیہم اجمعین کے اقوال کی روشنی میں واضح کریں۔
5123 مناظرمیرا ایک غیر مقلد ( اہل حدیث ) دوست ہے، اس کا کہنا ہے کہ قرآن اور حدیث میں اس کا کوئی ثبوت نہیں ہے کہ ہم نماز کے بعد جماعت کے ساتھ تسبیح پڑھ سکتے ہیں ، ہلکی آواز میں بھی یہ حرام ہے ۔وہ یہ بھی کہہ رہاہے کہ کچھ احادیث میں ہے کہ ایک دن کچھ صحابہ کرام مسجد میں تسبیح یا قرآن پڑرہے تھے ، اسی دوران آپ صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے اور ان کو طعنہ دے کر مسجد سے باہر لائے ۔ میں نے دارالعلوم دیوبند سے فارغ بہت سارے علمائے کرام سے رابطہ کیااور میں نے ان کو ساری باتیں بتائی ۔اس پر ان کا جواب ہے کہ نماز کے بعد مسجدمیں جماعت کے ساتھ یا ضبط اورانضباط کے ساتھ دھیمی آواز میں تسبیح پڑھنے میں کوئی مضائقہ نہیں ۔ وہ یہ بھی کہتے ہیں کہ کچھ خاص دنوں میں جیسے شب قدر ، شب برات، وغیر ہ میں ہم مائک استعمال کرسکتے ہیں ، ہر وقت نہیں ۔ میں اپنے دوستوں کی غلط فہمی کو دور کرناچاتاہوں مگر وہ قر آ ن یا مستند حدیث کا حوالہ مانگتے ہیں ۔ بر اہ کرم، جواب دیں۔
4080 مناظرحضرت بریلوی کیا ہیں کیا یہ کوئی فرقہ ہے؟ اورکچھ لوگ کہتے ہیں کہ دیوبندی اہل سنت نہیں ہیں۔ یہ بعد میں اپنے آپ کو ظاہر کرتے ہیں۔ اور کچھ لوگ آپ کو لوٹا کیوں کہتے ہیں؟ کچھ لوگ کہتے ہیں کہ دیوبندی بھائی جو آیت کافروں کے لیے اتری تھیں وہ مسلمانوں پر چسپاں کرتے ہیں، ایسا کیوں ہے؟اگر آپ ہی ایسی فرقہ بندی میں پڑ گئے تو باقی لوگوں کا کیا ہوگا؟ آپ باتیں کرتے ہیں کہ فرقہ بندی ختم ہو اور کسی کو بریلوی کہنا برا کہنا یہ کہاں کا اصول ہے؟ برائے مہربانی کوئی عقل کے ناخون لیں اور فرقہ بندی نہ پھیلائیں۔ یہ جو آپ جیسے مولوی حضرات عوام کو گمراہ کررہے ہیں کہ فلاں کے پیچھے نماز نہ پڑھو، کیا آپ کی تبلیغ یہی ہے؟
4886 مناظرفتوی آئی ڈی نمبر 5657میں آپ نے کہا ہے کہ تقویة الایمان کتاب میں ایسی کوئی بات نہیں ہے تم خود پڑھ کے دیکھ لو۔ تو میں نے یہ کتاب خریدا ، کراچی میں عائشہ منزل پر مدنی مسجد ہے تبلیغ جماعت کی اور ہر ہفتہ وہاں اجتماع بھی ہوتا ہے وہاں سے میں نے یہ کتاب ایک سو پچیس روپیہ کی لی ہے ویسے یہ چھپی جو ہے اسلامی کتب خانہ فضل الہی مارکیٹ چوک اردو بازار لاہور میں ہے۔ المختصر میں نے یہ پڑھی ہے اوربھی اس کو پڑ رہا ہوں جتنا پڑھا ہے وہ بتارہا ہوں کہ اس میں لکھا ہے کہ (بعض جاہل یہ کہتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جب تم اللہ عزوجل سے سوال کرنے لگو تو میرا واسطہ دے کر سوال کرو ،کیوں کہ اللہ عزوجل کے نزدیک میری بڑی حرمت ہے۔ یہ روایت موضوع اور سفید جھوٹ ہے۔ اہل علم میں سے کسی نے اس کو روایت نہیں کیا ہے اور نہ یہ روایت مسلمان کی کسی معتبر کتاب میں لکھی ہے۔ اگر کسی میت میں یہ فضیلت ہوتی کہ بارگاہ کبریائی میں اس کا واسطہ دے کر دعا کی جاسکتی تو سب سے مقدم آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو حاصل ہوتی اور اگر اس سے کچھ فائدہ کا حصول مقصود ہوتا تو سب سے پہلے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ کرام رضوان اللہ تعالی علیہم اجمعین آپ کے انتقال کے بعد آپ کا واسطہ دینا اپنا دستور العمل ٹھہراتے، لیکن نہ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی یہ فضیلت کبھی بیان فرمائی اور نہ صحابہ کرام رضوان اللہ تعالی علیہم اجمعین نے کبھی آپ کے نام کا واسطہ دے کر دعا کی۔ صفحہ نمبر 592-593۔ابھی اس میں اور بھی بہت کچھ ہے (چمار کا بھی لفظ ہے اس میں) اگر آپ کہیں تو ایک ایک کر کے سب سوال کرتا رہوں گا؟
3487 مناظرایک شخص جو کہ اپنے آپ کو بزرگ کہتا ہے اور زور و شور سے لوگوں کو اپنا مرید بناتا ہے مگر اس شخص کے اندر کچھ ایسی باتیں ہیں جو خلجان پیدا کرتی ہیں مثلاً: (۱) وہ ارواح کو بلاتے ہیں اور کہتے ہیں کہ یہ شخص یہاں کا حاکم ہے یہی سب کچھ فیصلہ کرتا ہے۔ (۲) لوگوں سے کہتے ہیں کہ اپنی بیویوں کو لے کر اجمیر چلو اور جو کچھ کرنا چاہیں کریں وہ سب گناہ معاف کروادیں گے۔ (۳) نماز باجماعت ادا نہیں کرتے۔ (۴) آسمانی مخلوقات ہونے کا دعوی کرتے ہیں۔ عورتوں سے تنہائی میں ملتے ہیں ان کے سروں اور پیشانی پر ہاتھ رکھ کر ان کو مرید کرتے ہیں اور کہتے ہیں کہ آسمانی مخلوق ہونے کے سبب ان کو پردہ لازم نہیں۔ (۵)جھوٹ بولتے ہیں۔ (۶) فرشتوں کے ذریعہ جنت میں اپنی من پسند چیزوں کو روانہ کرنے پر قدرت کا دعوی کرتے ہیں۔ (۷) موت کو ٹالنے اور موت کا وقت بتانے پر قادر ہیں۔ (۸) مزاروں پر جانے کی اور منتیں مانگنے کی ترغیب دیتے ہیں۔ (۹) علمائے وقت کو علمائے سوء کہتے ہیں ۔ ایسے شخص کی اقتداء جائز ہے ناجائز ہے؟
2641 مناظر(۱) سنی جماعت کے احمد رضا نے کس مدرسہ میں تعلیم حاصل کی ہے؟ (۲) اہل حدیث کی ابتدا ء کب ہوئی؟
9819 مناظرمیں تحذیر الناس اور مولانا نانوتوی رحمت اللہ کے متعلق کچھ سوالات کرنا چاہتا ہوں پچھلی دفعہ آپ نے مجھے فتاویٰ رحیمیہ خریدنے کو کہا تھاچونکہ میں ایک طالبعلم ہوں اور کچھ اور وجوہات کی بنا پار میں ابھی تک وہ خرید نہی سکا ۔اسی لیے دوسرے سوالات کر رہا ہوں۔امید ہے آپ میری صورت حال کو سمجھتے ہوے جواب دیں گے۔ .......
7321 مناظرمیں نے سناہے کہ امام ابو حنیفہ کے علمائے کرام نے نماز میں ناف کے نیچے ہاتھ باندھنیکے ثبوت کو کمزرو ثابت کیاہے، کیا یہ صحیح ہے؟ ناف کے نیچے ہاتھ باندھنے کا کیا ثبوت ہے؟ (۲) اگر کسی عام آدمی کواپنے مسلک کے علاوہ کسی دوسرے مسلک میں کوئی قوی ثبوت ملتاہے تو وہ اس پر عمل کرسکتاہے؟ اگر نہیں ؟ تو براہ کرم، ایسی حد کی تعین بتائیں جس کے ذریعہ کوئی عالم مذاہبکے دلائل میں فیصلہ کر نے کی قوت پیدا کرسکیں۔
3684 مناظرکئی سارے دیوبندی کافر ہیں یا کوئی کوئی جیسا کہ دیوبند ی چار مولوی تو نارے کافر ہیں۔ (۱)اشرف علی تھانوی (۲) مولوی قاسم نانوتوی (۳) رشید احمد گنگوہی (۴) خلیل احمدانبیٹھوی یہ تو کافر ہیں۔ کیا اس کے علاوہ اور بھی کافر ہیں یا سارے دیوبندی کافر ہیں کیوں کہ میری دوست کہتی ہے کہ ان کی وجہ سے سارے دیوبندی کافر ہیں۔ میری یہ الجھن دور کردیں اور حوالہ کے ساتھ جواب دیں کہ حسام الحرمین میں فتوی سچ ہے یا جھوٹ ہے ،اگر جھوٹ ہے تو مقدمہ کیوں نہیں کرتے کہ تمام دیوبندیوں کو کافرکہا گیا ہے؟
10110 مناظرفقہ جعفریہ، اہل تشیع کے بارے میں حنفی علماء کیا فرماتے ہیں ،وہ بھی تو امام جعفر کی پیروی کرتے ہیں اردومیں حوالہ سے بتائیں؟
10160 مناظر