• عقائد و ایمانیات >> فرق ضالہ

    سوال نمبر: 36339

    عنوان: میں یہ پوچھنا چاہتا ہو ں کہ باطل فرقہ اہل حدیث کے لئے کوئی ایسی کتاب ہے جو ان کو دی جائے تو ان کی غلط فہمی دور ہوجائے ۔ میں بحث کے لئے نہیں پوچھتا لیکن انہیں دعوت دی جائے ۔ اس لئے پوچھتا ہو ں۔ لہجہ اور موضوع کا خیال کرتے ہوئے جواب دیجئے۔ اللہ آپ کو جزائے خیر عطافرمائے ۔

    سوال: میں یہ پوچھنا چاہتا ہو ں کہ باطل فرقہ اہل حدیث کے لئے کوئی ایسی کتاب ہے جو ان کو دی جائے تو ان کی غلط فہمی دور ہوجائے ۔ میں بحث کے لئے نہیں پوچھتا لیکن انہیں دعوت دی جائے ۔ اس لئے پوچھتا ہو ں۔ لہجہ اور موضوع کا خیال کرتے ہوئے جواب دیجئے۔ اللہ آپ کو جزائے خیر عطافرمائے ۔

    جواب نمبر: 36339

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ھ): 123=75-2/1433 تین طلاق خواہ ایک مجلس میں دی جائیں خواہ الگ الگ دونوں صورتوں میں بیوی حرام ہوجاتی ہے، اور شوہر کو نہ حق رجعت رہتا ہے نہ تجدید نکاح بغیر حلالہٴ شرعی کا استحقاق باقی رہتا ہے، اس موضوع پر دارالافتاء ریاض سعودی عرب نے بہت عمدہ کتاب شائع کی ہے، شاہی فرمان کے تحت مسئلہ تین طلاق کے تمام گوشوں پر عالم اسلام کے بڑے بڑے مشائخ اجلہ علمائے (جن کے رئیس شیخ عبد اللہ بن باز رحمہ اللہ تھے) نے تمام دلائل سامنے رکھ کر سیر حاصل بحث کی ہے، جس کا خلاصہ یہ ہے کہ حق مذہب وہی ہے کہ جو حضرات ائمہ مجتہدین امام ابوحنیفہ، امام مالک امام احمد ابن حنبل امام شافعی رحمہم اللہ فرماتے ہیں، یعنی تین طلاق ایک مجلس کی تین واقع ہوکر بیوی حرام ہوجاتی ہے اور اس کے برخلاف علامہ ابن تیمیہ وابن قیم اور ان کے مقلدین جو تین طلاق کو ایک مانتے ہیں وہ درست نہیں؛ بلکہ مردود ہے، یہ کتاب احسن الفتاویٰ کی جلد پنجم میں من وعن چھاپ کر لگادی گئی ہے، آپ یہ کتاب دیدیں اگر غیرمقلدین بھائیوں نے بنظر انصاف اس کو پڑھ لیا تو ان شاء اللہ سب غلط فہمیاں دور ہوجائیں گی، اس کتاب کا لہجہ بھی بہت عمدہ ہے اور انداز بیان انتہائی دلنشیں ہے اور چونکہ سعودی عرب بالخصوص اور سب حضرات کا اس کی صحت پر اتفاق ہے بالخصوص ہمارے ہندوپاک کے غیرمقلدین بھائی حرمین شریفین کے علماء کے کے عمل کو حجت کے درجہ میں بتلاتے ہیں، تو ظاہر ہے کہ اس کتاب کو بغور پڑھنے کے بعد غلط فہمیوں کا دور ہوجانا ایک امر فطری ہے، اس کتاب کو جب وہ پڑھ کر فارغ ہوجائیں تو ان سے تأثرات بھی لکھوالیں، اور جو کچھ تأثر وہ لکھیں اس کی ایک کاپی نقل مطابق اصل کراکے ہمارے پاس بھی بھیج دیں، آپ کا اور غیرمقلدین بھائیوں کا احسان عظیم ہوگا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند