• عقائد و ایمانیات >> فرق ضالہ

    سوال نمبر: 35936

    عنوان: شیعوں کی مجلس میں جانا کیسا ہے اگر مد مقابل کوئی دلیل مانگے ان کے کافر پر ہونے پرتو؟

    سوال: شیعوں کی مجلس میں جانا کیسا ہے اگر مد مقابل کوئی دلیل مانگے ان کے کافر پر ہونے پرتو؟

    جواب نمبر: 35936

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ل): 118=62-2/1433 شیعوں کی مجالس میں شرکت سے احتراز ضروری ہے، شیعوں میں سے جو شیعہ تحریف قرآن کے قائل، یا اِفک عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کے قائل یا حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کی صحابیت کے منکر، یا حضرت علی کرم اللہ وجہ میں الوہیت کے معتقد یا حضرت جبریل علیہ السلام سے وحی پہنچانے میں غلطی ہوجانے کے مدعی یا عقیدہٴ امامت (جس کی تفصیل ان کی کتابوں میں مذکور ہے) کے حامل ہیں ایسے شیعہ بلاشبہ کافر ہیں کیونکہ مذکورہ بالا عقائد نص قطعی کے خلاف ہیں جن کا قائل دائرہٴ اسلام سے خارج ہوجاتا ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند