• متفرقات >> دیگر

    سوال نمبر: 2942

    عنوان: ڈاکٹر ذاکر نائک کی تقریر سننا کیسا ہے؟

    سوال:

    میں ڈاکٹر ذاکر نانائک کی تقریر سنتارہتاہوں،میں بہت پریشان ہوں کیونکہ بہت سے لوگ کہتے ہیں کہ ان کی تقریر اور تحقیق غیر صحیحاور گمراہ کن ہو تی ہیں۔ براہ کرم،وضاحت فرمائیں کہ میرے لیے سننا درست ہے یانہیں، میں مسلک دیوبند کی اتباع کرتاہوں۔

    جواب نمبر: 2942

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 182/ د= 154/ د

     

    ان کی تقریریں اکابر علمائے دیوبند کے طریقہ اور مسلک سے مختلف ہوتی ہیں،دینی اعتبار سے ان کی باتوں کے سننے سے دینی نقصان کا خطرہ ہے۔دین کے سلسلہ میں ہمیشہ محقق اور مستند علمائے کرام کے بیانات اور تقریریں سننی چاہیے اورایسے ہی لوگوں کی کتابوں کا مطالعہ کرنا چاہیے، بصورتِ دیگر گمراہی کا اندیشہ ہے۔ حدیث میں ہے إن ہذا الأمر دین فانظروا عمن تأخذون دینکم (مشکوٰة) ترجمہ: دین کی باتیں تم جس سے لے رہے ہو اور سیکھ رہے ہو اس کو اچھی طرح دیکھ بھال لو۔جس کا حاصل یہی ہے کہ غیرمستند غیر محقق آدمی سے دین کی باتیں لینے میں گمراہی کا شدید خطرہ ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند