• عقائد و ایمانیات >> فرق ضالہ

    سوال نمبر: 2925

    عنوان: مودودی صاحب اور ان کی جماعت ( جماعت اسلامی) اہل سنت والجماعت کے طریق پر ہیں یا نہیں؟

    سوال:

    مودودی صاحب اور ان کی جماعت ( جماعت اسلامی) اہل سنت والجماعت کے طریق پر ہیں یا نہیں؟ (۲) مودودی صاحب مذاہب اربعہ میں سے کس مذہب پر تھے؟ (۳) جماعت اسلامی کے افراد اور جو لوگ ان سے عقیدہ میں متفق ہیں ان کے پیچھے نماز پڑھنے کا کیا حکم ہے؟

    جواب نمبر: 2925

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 156/ ھ= 109/ ھ

     

    (۱) اہل سنت والجماعت کے طریق سے منحرف ہیں جیسا کہ خود مودودی صاحب اور جماعت کے اونچے ذمہ داران کی کتب اس پر شاہد ہیں فتاویٰ محمودیہ جلد اول اور فتاویٰ رحیمیہ جلد چہارم میں قدرے تفصیل ہے اور اصل کتابوں کے حوالوں سے مدلل و مبرہن کلام کیا گیا ہے۔

    (۲) کسی مذہب کے پابند نہ تھے خود ان کی تصریحات موجود ہیں۔

    (۳) جب اہل سنت والجماعت سے انحراف خود ان کی کتب سے ثابت ہے تو ایسی صورت میں امامت کے مکروہ تحریمی ہونے کا حکم بھی ظاہر ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند