• عقائد و ایمانیات >> تقلید ائمہ ومسالک

    سوال نمبر: 2481

    عنوان: ترک رفع یدین کے دلائل بتائیں

    سوال:

    مجھے یہاں اہل حدیث حضرات اکثرنمازکے بارے میں پوچھتے ہیں کہ رفع یدین ترک ہونے کی حدیث بتاؤ، آمین ہلکی آواز میں کہنے کی حدیث بتاؤ وغیرہ۔ میں اکثر پریشان ہوجاتاہوں۔ آپ مہربانی فرماکرمجھے کوئی کتاب بتادیں جس میں مجھے احناف کی نمازکا مکمل طریقہ اور تفصیل احادیث کی سند اورحوالہ کے ساتھ مل جائے۔ کتاب اس طرح ہوکہ میں اہل حدیث کو مکمل اور تسلی بخش جوابات دے سکوں۔ ایک بات کا خیال رکھیں گے کہ کتاب موجودہ دور کے علمائے کرام کی ہو تو زیادہ بہترہے، جیسے مفتی تقی عثمانی، مفتی رفیع عثمانی، مولانایوسف لدھیانوی شہید۔ کیونکہ ان کی کتابوں میں اردو زبان آج کل کے زمانے کے مطابق آسان ہوتی ہے جس کو سمجھنا بھی آسان ہوتاہے۔ براہ کرم، میری رہ نمائی فرمائیں۔

    جواب نمبر: 2481

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1738/ ب= 1534/ ب

     

    مولانا حبیب الرحمن صاحب اعظمی استاذ دارالعلوم دیوبند و ایڈیٹر ماہنامہ دارالعلوم کی کتاب مسائل نماز کا مطالعہ کیجیے اس میں آپ کو تسلی بخش جوابات احادیث کی روشنی میں ملیں گے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند