• عقائد و ایمانیات >> فرق ضالہ

    سوال نمبر: 24630

    عنوان: میں ہندوستانی ہوں ، حنفی مذہب پر عمل کرتاہوں اور عمان میں کام کررہا ہوں۔ براہ کرم، مذہب اباضی کے بارے میں کچھ بتائیں ، کیااباضی امام کے پیچھے نماز پڑھنا جائز ہے؟

    سوال: میں ہندوستانی ہوں ، حنفی مذہب پر عمل کرتاہوں اور عمان میں کام کررہا ہوں۔ براہ کرم، مذہب اباضی کے بارے میں کچھ بتائیں ، کیااباضی امام کے پیچھے نماز پڑھنا جائز ہے؟

    جواب نمبر: 24630

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(م): 1259=1259-8/1431

    احسن الفتاویٰ میں لکھا ہے کہ: ”مسقط میں جو اباضی فرقہ ہے، ان کے صحیح عقائد کیا ہیں؟ اس کی ہمیں تحقیق نہیں، ان کے متعلق صحیح فیصلہ جب ہوسکے گا جب کہ ان کے عقائد بھی ذکر کیے جائیں، البتہ عبداللہ بن اباض کی جانب منسوب جو فرقہٴ اباضیہ ہے اور جو خوارج ہی کی شاخ ہے، ان کے عقائد کتابوں میں ملتے ہیں، اگر یہ فرقہ بعینہ وہی ہے یا ان کے عقائد ان کے مطابق ہیں تو ان کے پیچھے نماز نہیں ہوتی، اس لیے ان کے پیچھے نماز نہ پڑھی جائے“۔ (احسن الفتاویٰ: ۱/۱۹۸)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند